کراچی، موٹرسائیکلوں کو کھول کر پارٹس فروخت کرنیوالا افغان گینگ پکڑا گیا
ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد
کراچی کےعلاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افغان گینگ کو پکڑ لیا ہے۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں کو کھول کر پارٹس کی شکل میں بھی فروخت کرتے تھے، جبکہ ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔
عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان سے چھ عدد بورے 10 موٹر سائیکل کے رم ٹائر اور دیگر سامان بھی ملا ہے اور ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری و چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں غلام رسول اور اختر محمد شامل ہیں جبکہ ساتھی ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور جنہیں مزید کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
karachi
sindh
Street Crimes
Karachi Crime
مقبول ترین
Comments are closed on this story.