Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم

کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، انوار الحق کاکڑ کا نیویارک میں مباحثے سے خطاب
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 10:35am
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس/ ایکس
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس/ ایکس
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس/ ایکس
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس/ ایکس

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لئےلائحہ عمل تیا رکرنا ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

پائیدار ترقی سے متعلق مباحثے سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کا سامنا ہے، پائیدار ترقی کے لئے یکساں مواقع ضروری ہیں اور کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

https://www.aaj.tv/news/30346618/

ملاقات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انوار الحق کاکڑ اور ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مند بارڈر مارکیٹ کے حالیہ افتتاح سمیت دیگر اقدامات نہ صرف سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کے اجتماعی عزم کے ٹھوس اظہار کے طور پر بھی کام کریں گے۔

ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے لیے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیں۔

New York

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar