Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا
شائع 20 ستمبر 2023 01:48am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی۔

شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کی۔

سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Shaheen Shah Afridi