Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی دفتر خارجہ طلبی پر کینیڈین ہائی کمشنر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

گاڑی دروازہ بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 19 ستمبر 2023 11:56pm

بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفترخارجہ طلبی کے بعد وہ واپس جاتے ہوئے غصے میں آگئے اور گاڑی دروازہ بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

کینیڈا نے بھارت کے سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا سے نکالا گیا بھارتی سفارت کار ’’را‘‘ کا سربراہ ہے۔

کینیڈا کی جانب سے اعلان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور جوابی اقدام میں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفتر خارجہ سے غصے میں واپس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے رپورٹر کے سوال کا جواب نہیں دیتے اور انتہائی غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

khalistan movement

Hardeep Singh Najar

indian forieng office

canadian high commissioner

cameron mackay