Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں فائرنگ، اے این پی رہنما جاں بحق

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 11:45pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ میں نواحی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاش کوئٹہ سول اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔

firing

quetta

ANP

Arbab Ghulam Muhammad Kasi

Kachlak