Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا نواز شریف ڈالر 100 روپے کا کرسکتے ہیں؟‘

کیا صرف کرپٹ آدمی ہی ملک کا لیڈر بن سکتا ہے؟ فیصل واوڈا کا "فیصلہ آپ کا" میں سوال
شائع 19 ستمبر 2023 09:00pm
What will be reaction of Chief Justice Qazi Faez Isa on return of Nawaz Sharif?| Aaj News

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک میں 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز ہیں، ان میں سے پانچ کروڑ ستر لاکھ ووٹرز کی عمر پینتیس سال سے کم ہے، وہ ’بھٹو زندہ ہے‘ کا بیانیہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ان سیاسی جماعتوں سے نفرت کے ملتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو مقبولیت حاصل ہے، انہیں 30 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم سے نالاں 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں رہیں، اس دوران ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مقدمات ختم کرالئے لیکن روٹی، کپڑا، مکان کا مطالبہ آج بھی وہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےووٹ کوعزت کابیانیہ برباد کردیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاخیرمیں سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے، تمام جماعتیں صرف اقتدار کیلئے سیاست کرتی ہیں، ان جماعتوں کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصلہ واوڈا نے کہا کہ مسئلہ تمام سیاستدانوں کا نہیں 18 لیڈرز کا ہے، سیاسی کارکن پارٹی لیڈر کیوں نہیں بن سکتے، آپ نے 16 ماہ میں اپنے قرضے معاف کرائے، ملک کو مقروض کرکے بیرون ملک چلے گئے، اسحاق ڈار اشتہاری تھے، پھر وزیر بن گئے، پھر باہر چلے گئے، عوام کی بدقسمتی ہے کہ وہی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ سابق وزرائے اعظم پر کرپشن کے مقدمات تھے، کیا صرف کرپٹ آدمی ہی ملک کا لیڈر بن سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 روپے کی روٹی، 70 روپے کی چائے اور 331 کا پیٹرول ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف نے ایکسٹینشن کیوں دی، بیرون ملک کیوں گئے، نواز شریف نے 16 ماہ میں احتساب کیوں نہیں کیا، کیا نواز شریف 10 روپے کی روٹی، 100 روپے کا ڈالر کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہی اداروں کو اسپیس دیتے ہیں، کونسی جادو کی چھڑی تھی جس سے ڈالر نیچے آگیا۔

Nawaz Sharif

faisal vawda

Mustafa Nawaz Khokhar