Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد
شائع 19 ستمبر 2023 08:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سماعت میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں۔

الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس: عدالت نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیے

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ECP

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

pti chairman

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)