گیمرز کیلئے خوشخبری، ’ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن 3‘ کی تیاری کا اعلان
راک اسٹار گیمز (Rockstar Games) نے اپنے مشہور گیم ”ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن“ (Red Dead Redemption) کے تیسرے پارٹ “ 3 Red Dead Redemption “ کی تیاری کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
گیمنگ کے شوقین افراد اس اعلان کے بے صبری سے منتظر تھے۔
راک اسٹار گیمز نے ابھی تک لانچ کی حتمی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے، لیکن گیمرز کو اس سیریز کے ابتدائی دو پارٹس کے درمیان آٹھ سال کا وقفہ دیکھتے ہوئے جلد ریلیز کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔
راک اسٹار کا کہنا ہے کہ غیر معمولی تخلیق میں جو وقت لگتا ہے اس کے لیے ہمیں سوچ سمجھ کر تیاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ اتنا خاص بن جاتا ہے۔
پچھلے سال ہوئی جیفریز ورچوئل گلوبل انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ کانفرنس کے دوران راک اسٹار کے سی ای او زیلنک نے انفرادیت اور توقع کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ریلیز کے درمیان اہم وقفوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسی کانفرنس کے دوران زیلنک نے Red Dead Redemption اور Grand Theft Auto فرنچائزز کی کشش اور جیمز بانڈ جیسی مشہور سیریز کی پائیدار میراث کے درمیان مماثلتیں بیان کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعی اچھا گیم ہے تو یہ ضرور چلے گا۔
ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن کا سفر 2004 میں ایک کم مشہور نام ”ریڈ ڈیڈ ریوالور“ کے ساتھ شروع ہوا۔
تاہم، 2010 میں ”ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن“ کی ریلیز نے فرنچائز کو وسیع پیمانے پر پہچان بخشی۔
2018 کے سیکوئل ”ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن 2“ نے گیمنگ کی تاریخ میں سیریز کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور اسٹوری ٹیلنگ اور گیم پلے کے لیے ایک غیر معمولی اعلیٰ معیار قائم کیا۔
راک اسٹار گیمز فی الحال ”GTA VI“ کی تخلیق میں مصروف ہے، اس لیے ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن 3 کا مستقبل قریب میں گیمنگ سین پر آنے کا امکان بہت کم لگتا ہے۔
Comments are closed on this story.