Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے بھی انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا

مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، فاروق ستار
شائع 19 ستمبر 2023 05:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حلقہ بندیوں، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا جبکہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔

ایم کیو ایم کا 5 رکنی وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔ جہاں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متحدہ رہنماؤں نے اپنے تحفظات بھی بتائے۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کا جی ڈی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) کا سندھ میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر فیصلہ نہ کرسکا، ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ

ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے، عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

ECP

اسلام آباد

MQM

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Constituencies

level playing field