Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5000 روپے جرمانہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 06:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا۔

نئی شرح سے جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی جن میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کئے گئے ہیں۔

جرمانے بڑھانے کا فیصلہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اجلاس میں کیا گیا۔

جرمانوں میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے اور اوورٹیک کرنے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

کینیڈین نائب وزیراعظم کو گاڑی تیز چلانے پر جرمانہ

ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو موقع پر 2 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں بھاری اضافے کی سمری ارسال

رات کو موٹروے پر سفر کرنے کے لیے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5000 کردیا گیا جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 5000 روپے کردیا گیا۔

رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2000 روپے کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پر جرمانوں کا نفاذ فوری طور پر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

vehicle

fined

fined over speeding

National Highways and Motorway Police

Traffic violation