Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہردیپ سنگھ کا قتل: سکھ رہنماؤں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا

سکھ رہنما کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی
شائع 19 ستمبر 2023 04:41pm

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی، لندن خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا۔

نا انصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برداری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں لندن گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے، ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت ٹوٹے گا، پنجاب آزاد ہوکر خالصتان بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قلم ہمارا ہتھیار ہے لیکن ہمارے پاس وقت کم ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے، ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے، ہم دہشت گرد نہیں۔

لندن خالصتان تحریک کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام ہے کہ بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب کے لیے ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے، ہماری تحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021 کو شروع ہوئی، ریفرنڈم میں ایک ملین لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔

canada

Canadian pm

Sikh community

khalistan movement

Hardeep Singh Najar

India canada

Gurpatwant Singh Pannu