Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی جیل میں عمران خان سے 45 منٹ ملاقات

بشریٰ بی بی کے ہمراہ جانے والی 4 رکنی لیگل ٹیم کو ناکے پر ہی روک لیا گیا
شائع 19 ستمبر 2023 04:13pm
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات کی، جب کہ ان کے ہمراہ جانے والی لیگل ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا تھا۔

بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل پہنچیں، ان کے ہمراہ 4 رکنی لیگل ٹیم بھی تھی۔

بشری بی بی اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا، اور بعد ازاں بشری بی بی جیل کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ لیگل ٹیم کو باہر روک لیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات کی اور واپس روانہ ہوگئیں۔ جب کہ وکلا کی ٹیم تاحال جیل کے باہر موجود ہے۔

imran khan

bushra bibi