Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز
شائع 19 ستمبر 2023 04:07pm

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، نہ صرف انجام کو پہنچا بلکہ ذلیل و خوار ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف کی پارٹی ختم ہوگئی، اور وہ نااہل ہوگیا، مشرف دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا لیکن نواز شریف سرخرو ہوئے، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا آج رات لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، وہ لندن میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی، اورنوازشریف کی وطن واپسی پر مشاورت کریں گی۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz