عدالت میں جواب جمع نہ کرانے پر خیبرپختونخوا حکومت پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد
پشاور ہائیکورٹ نے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی حکومت پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کو کیس میں جواب جمع نہ کرانا مہنگا پڑ گیا، صوبے کی نگراں حکومت نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل سمیت 20 سے زائد ایڈیشنل اور اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو عہدے سے ہٹا کر نئے لاء آفیسر کو تعینات کیا تھا جس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست پر لارجر بنچ میں شامل جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل اور جسٹس وقار نے سماعت کی۔
عدالت کی طلبی کے باوجود کیس میں وزیراعلی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کرلیا۔
Comments are closed on this story.