عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے غیرمشروط معافی مانگ لی
عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے پشاور ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی، تاہم عدالت نے ملزم کوایڈیشنل سیشن جج سے معافی کا حکم دے کر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
پشاورہائیکورٹ میں عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس محمد ابرہیم خان نے سماعت کی۔
ڈی ایس پی ڈی آئی خان محمد عدنان نے اپنی غلطی پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کو محکمانہ چارج شیٹ کیا گیا، اب اس نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: عدالتی فیصلے پر تنقید ڈی ایس پی کو مہنگی پڑگئی
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ملزم ڈی ایس پی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیشن جج سے اپنی اس اقدام پر معافی مانگیں تب ہی کیس ڈسچارج کیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.