Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحتمند بالوں سے کم وزن تک ، کچا ناریل سب کیلئے فائدہ مند

روزانہ کچا ناریل کھانے سے آپ کو 5 بہترین فوائد ملتے ہیں۔
شائع 19 ستمبر 2023 02:03pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

بچپن سے ہم سنتے آئے ہیں کہ ناریل کے تیل کی بالوں میں مالش کرنے سے بال لمبے گھنے ،چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں، یہ بھی سن رکھا ہے کہ اس تیل کو چہرے پرلگانے سے جلد چمک جاتی ہے اوراس پر موجود لکیریں بھی مدھم پڑ جاتی ہیں۔

لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سُنا ہے کہ کچا ناریل کھانےکے فوائد کیا ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج جان لیجئے۔

ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کچا ناریل ضرور کھانا چاہیئے جو وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز طور پر بال بھی لمبے اور گھنے کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کچا ناریل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس میں کاپر، سیلینیئم، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم اور زنک موجود ہوتا ہے اسکے علاوہ اس میں موجود چکنائی آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے جو آپ کے جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس میں کم تناسب میں موجود فولیٹ ، وٹامن سی اور تھایامن بھی اپ کی صحت پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔

روزانہ کچا ناریل کھانے سے آپ کو یہ 5 فوائد ملتے ہیں۔

قبض کی شکایت میں کمی:

قبض کی شکایت اس وقت ہوتی ہے جب ہماری خوراک میں فائبرز کی کمی ہوتی ہے اورکچا ناریل اسکی کمی کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیوںکہ 61٪ ناریل فائبرز پر مشتمل ہوتا ہے۔

بالوں اور جلد کو خوبصورت بناتا ہے:

یہ خشک ، کھردرے بالوں اور جلد کو بہتر بناتا ہے اسمیں موجود چکنائی آپ کے جلد کی پرورش کرتا ہے اسے ہائیڈریٹ اور نرم رکھتا ہے تاکہ جلد پر جھریوں کا اثر نہ پڑے۔

وزن کو کم رکھنے میں مددگار ہوتا ہے:

یہ ایک بہترین ناشتہ ہےجو آپ کی بھوک کوختم کرتے ہوئے کولیسٹرول کو لیول میں رکھتا ہے، ناریل میں موجود ٹرائی گلیسرائڈ آپ کے جسم میں موجود چکنائی ختم کرتے ہوئے بھوک کم کرتا ہے۔ اسےچبانے سے آپ کے جبڑے اچھا کام کرتے ہیں۔

##ْ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے:

کچا ناریل ماحول میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرلز سے بھی بچنے میں مدد دیتا ہے، یہ ان مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے جو گلے اور سینے کی تکالیف میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انہیں اس کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

الزائمر سے بچاؤ

کچے ناریل میں ٹرائی گلیسرائڈ کی موجودگی اور کیٹوجینک کی وجہ سے یہ الزائمر سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ ناریل میں موجود چکنائی اس کے علاج میں اہم کام کرتی ہے اور دماغی صحت کوبہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Coconut