Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا ہے، چیف جسٹس فائز عیسٰی وکیل پر برہم

کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے انگلش اور اردو زبانوں میں دلائل دیئے تھے
شائع 19 ستمبر 2023 12:07pm

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے دوران دو زبانوں میں دلائل دینے پر وکیل پر برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ نے دو زبانوں کا قتل کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں زمین تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تو چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور وکیل کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ پٹھان توسب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کووہاں ملے گا ایسا کہیں اورنہیں، لیکن پٹھانوں کا بس یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

وکیل نے جواب میں کہا کہ لگتاہےمیں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ وکیل کے جملے پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔

وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ چیف جسٹس پر ایک بار پھر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے شوقیہ مقدمہ بازی کوبند کرنا ہے۔

چیف جسٹس وکیل کے اردو اور انگریزی دونوں میں دلائل دینے پر شدید برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا ہے، یا تو اردو میں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں۔

Justice Qazi Faez Isa

Chief justice Faez Isa