Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلویز پولیس نے مسافر کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ نکالا

دوران سفر مسافر کا موبائل فون ٹرین کی بوگی میں گم ہوگیا تھا
شائع 19 ستمبر 2023 11:56am

ریلویز پولیس اہلکاروں نے گم ہونے والا 5 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا۔

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے بے مثال کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ 60 ہزار مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ کر مسافر کے حوالے کردیا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق محمد علی نامی مسافر لاہور سے کراچی سفر کر رہا تھا، اور دوران سفر اس کا 5 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ٹرین کی بوگی میں گم ہوگیا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے مسافر کا موبائل فون ڈھونڈ نکالا، اور اسے متعلقہ مسافر کے حوالے کردیا۔

Pakistan Railways