Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس صوبے میں کتنے ووٹرز ہیں، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

2018 سے 2023 تک کا صوبہ وار ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری
شائع 19 ستمبر 2023 11:29am

الیکشن کمیشن نے2018 سے 2023 تک کا صوبہ وار ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جولائی 2023 ڈیٹا کے مطابق ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک ہے، اور 2018 میں ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 تھی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2023 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد10لاکھ41ہزار554 تک پہنچ گئی ہے، 2018 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔

ڈیٹا کے مطابق 2023 میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

سندھ میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے۔

2023 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔

بلوچستان میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 52 لالھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے، یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

voters