نئے آنے والوں کو مناسب موقع نہیں ملتا، کابلی پلاؤ کی چھمو کا شکوہ
شو بزروشنیوں اور شہرت کی دنیا ہے، جہاں پیسہ، شہرت اور کامیابی کم وقت میں حاصل ہو جاتی ہے لیکن اگر قسمت آپ کا ساتھ دے رہی ہو۔ بصورت دیگر بہت سے اداکاروں کو یہی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پرتی ہے۔
کاشف نثار کی حالیہ پیشکش ”کابلی پلاؤ“ اس وقت مقبولیت کے تمام تریکارڈ توڑ رہا ہے۔
جہاں اداکارہ سبینہ فاروق نے اپنے کردارسے سب سامعین کو جھنجھوڑ دیا ہے، وہیں دیگر کرداروں میں سے ایک رائمہ خان کا ادا کردہ چھمو کا کردار ہے، جو غفار (ثاقب نثار) سے شادی کے بعد کڑی آزمائش سے گزر رہی ہے۔
رائمہ خان چھمو کے کردار میں لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹتی نظر آتی ہیں۔ تاہم انھیں اسکرین پر اتنا زیادہ نہیں دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں:
ڈرامہ مائے ری، عینا آصف کی اداکاری نے شاہ رخ خان کی یاد تازہ کردی
ورلڈ کلچر فیسٹیول 2023 میں پاکستان صوفی رنگ پیش کرے گا، یوسف بشیر قریشی
یوٹیوب پوڈ کاسٹ کی ویڈیوز سے کیسے کتنے ڈالرز بنتے ہیں ؟
اداکارہ رائمہ خان کے اسکرین پر کبھی کبھار نظر آنے کے باوجود ان کا ڈرامہ ”کابلی پلاؤ“ اس وقت مقبول ہے۔
اس ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے رائمہ خان نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ ایک بے اولاد خاتون کی تصویر کشی کرتے ہوئے جدوجہد کرتی ہیں اور بہت سی خواتین کو حقیقی زندگی میں اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ڈرامے کی اگلی قسط، جس میں رائما چھمو کا کردار ادا کر رہی ہیں، ناظرین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ یہ ڈرامہ کے اصل تھیم اور اس کی کاسٹ کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
رائما کے مطابق چھمو ایک ایسا کردار ہے جس نے اس ڈرامے میں بے اولاد عورت کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ ایک ایسا کردار تھا جس نے معاشرے کی تلخ حقیقت کو پیش کیا۔ کس طرح ایک عورت بے اولاد ہونے کے نتیجے میں معاشرے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرتی ہے۔
ڈرامے میں اداکار ثاقب سمیر چھمو کے شوہر غفار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اولاد نہ ہونے پر اپنی بیوی کو مارتے نظر آتے ہیں۔
رائمہ کے مطابق ڈرامے کا پلاٹ ان مشکلات پر مرکوز ہے جن کا سامنا ایک عورت کو کبھی اولاد نہ ہونے کے باعث ہوتا ہے۔
ڈرامے میں کردار کے بارے میں جب رائمہ خان سے ان کی ذاتی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’اولاد پیدا کرنا یا نہ ہونا اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہمارے معاشرے میں لوگ شادی کے بعد صرف یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں‘۔
رائمہ کے مطابق اس نوعیت کے سوالات عورت کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں اور لوگ سوال کرنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رائمہ ان کا اصل نام نہیں ہے اور وہ ایک پنجابی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں تو نام کے ساتھ لگایا جانے والا خان خاصلی نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.