Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ مائے ری، عینا آصف کی اداکاری نے شاہ رخ خان کی یاد تازہ کردی

ڈرامہ شائقین کی جانب سے عینا آصف کی ڈئیلاگ ڈیلیوری پر تنقید
شائع 19 ستمبر 2023 08:16am

ان دنوں مقبول لیکن متنازعہ ڈرامے مائے ری میں اداکارہ عینا آصف کی اداکاری نے دیکھنے والوں کو شاہ رخ خان کی یاد دلا دی ۔

سماجی مسائل اور کم عمری میں شادی پر بننے والا ڈرامے ’مائے ری‘ پر ہر دوسری دن ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید سامنے آتی ہے ۔

مقبول لیکن متنازع ڈرامے مائے ری کی کہانی بچپن کی شادی کے موضوع پر مبنی ہے، جہاں دواسکول جانے والے طالب علموں کو ان کے گھر والوں نے شادی کرنے پر مجبور کیا۔

ڈرامے کے تازہ ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو دیکھنے والوں کو عینا آصف کی اداکاری پسند نہیں آئی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ عینا کو اپنی اداکاری کی مہارت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بیشتر کا کہنا تھا کہ وہ اس سین میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

شائقین نے اس سین میں یہ الزام بھی لگایا کہ اس ڈائیلاگ میں شاہ رخ خان کی کاپی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ڈرامے کے اس سین کو شاہ رخ خان کی مقبول فلم دیوداس کے مشہور زمانہ ڈئیلاگ سے بھی ملایا گیا ۔

فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پروڈیوس کردہ اس سیریز کو ثنا فہد نے لکھا ہے جبکہ میثم نقوی اس ڈرامے کے ہدایتکار ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی، مایا خان، ساجدہ سید، سعد فریدی، آمنہ ملک، پارس مسرور، عثمان مظہر اور دیا مغل شامل ہیں۔

aina asif

Mayri