Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ میرا کی شاہ رخ خان سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟

شاہ رخ ایک شاندار آدمی ہیں، اداکارہ
شائع 18 ستمبر 2023 11:35pm

پاکستانی فلم اسٹار میرا نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقاتوں کا احوال بیان کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، شو کے دوران انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات بارے بھی بات کی۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے کئی مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں، ہر ملاقات بہت اچھی رہی، وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

میرا نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی، شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی، اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا، دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

Shahrukh Khan

Actor Meera