Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فالج سے متاثرہ افراد اور جسمانی معذوروں کیلئے خوشخبری

پنجاب کے 5 شہروں میں خصوصی بحالی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر
شائع 18 ستمبر 2023 10:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

فالج سے متاثرہ افراد اور جسمانی معذوروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ پنجاب میں پہلی بار مفلوج افراد کے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 5 شہروں میں خصوصی بحالی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک مرکزی بحالی سینٹر اور 4 سیٹلائٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ملتان میں قائم کیا جائیگا جو 30 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ باقی 4 سیٹلائٹ بحالی مراکز لاہور، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ میں بنائے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سمیت جدید سہولتوں سے لیس ہوگا۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال سمن آباد لاہور میں پہلے پیرا پلیجک سینٹر کا افتتاح بہت جلد کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :

صحت مند رہنے کے لئے کتنے’کیلے’ کھائیں؟

کھیرا: صحت کے مسائل کا ’ون اسٹاپ‘ حل

انھوں نے بتایا کہ بحالی مراکز پر مریضوں کو اسپیچ تھراپی کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضاء کی ورکشاپ بھی قائم کی جائیگی۔

صحت

health tips

stroke

healthy lifestyle