Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹینکر مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 09:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی، جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور پیٹرول کی سپلائی بند کردی جبکہ عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آزاد جموں کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ ڈویژن، اٹک اور گلگت بلتستان کو پیٹرول کی سپلائی بند رہے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی گئی۔

آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وائٹ آئل پائپ لائن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں

”ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں“ - آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت، پمپس بند

پیٹرول ڈالر سے بھی مہنگا، ’اب ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے‘

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی عدم منظوری تک پیٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔

rawalpindi

اسلام آباد

Petrol

petroleum prices

diesel

Petroleum Shortage

oil tankers