Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات کیخلاف دائر درخواست مسترد

سیشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کا حکم دیا تھا
شائع 18 ستمبر 2023 05:45pm
پرویز الٰہی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پرویز الٰہی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہٰی کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔

سیشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیشن کورٹ کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

مزید پڑھیں

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز الٰہی مالی بے ضابطگی کیس میں رہا، ایک اور کیس میں گرفتار

پرویز الٰہی کا ایک روز راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پرویز الی کو ریمانڈ پر بھجوایا۔ عدالت سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ بعدازاں عدالت درخواست کو خارج کرے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court