Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی 20 کی ناکامی پر مودی حکومت کو بھارت کے اندر سے بھی طعنے ملنے لگے

کانگریس نے کانفرنس کو جی 2 قرار دے دیا
شائع 18 ستمبر 2023 05:38pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

بھارت میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس کی ناکامی پر نریندر مودی حکومت کو بھارت کے اندر سے بھی طعنے ملنے لگے ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی کی سیاسی حریف سیاسی پارٹی کانگریس نے کانفرنس کو جی 2 قرار دے دیا۔

کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انھوں نے حال ہی میں بھارت میں ختم ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کو ”جی 2 سمٹ“ قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے خطاب میں مرکز پر طنز کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی، کہ جی 20 سمٹ میں زیرو کو بی جے پی کے انتخابی نشان سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے اپنی 65 منٹ کی دھواں دھار تقریر میں کہا کہ ہم ”جی ٹو“ کے بارے میں بات کرنے میں مصروف ہیں نہ کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے طنز پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر نے فوری طور پر ان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”جی 20 سمٹ“ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

جی 20 اجلاس: مودی حکومت نے خوبصورتی کے نام پر مسلمانوں کے گھر گرا دیے

روسی دھمکی کے بعد جی 20 کانفرنس کا ٹھنڈا اعلامیہ جاری

اس پر کانگریس کے سینئر لیڈر نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ، ’زیرو کو حکمراں پارٹی بی جے پی کے انتخابی نشان سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

china

Joe Biden

Narendra Modi

G20 Summit