Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکشہ ڈرائیور کے بیٹے سے بھارت کا بہترین بولر بننے تک کا سفر

محمد سراج ایشیا کپ فائنل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
شائع 18 ستمبر 2023 04:12pm
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج۔ فوٹو — کرک انفو
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج۔ فوٹو — کرک انفو

ایشیا کپ 2023 فائنل میں سری لنکن بیٹنگ لائن اپ کو اپنی گیند بازی سے پچھاڑ دینے والے محمد سراج نے مخالف ٹیم کو 50 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی بولنگ سے ہی بھارت کو 8وی بار ایشیا کپ جتوایا، سراج ایونٹ کے فائنل کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔

فاسٹ بولر محمد سراج 1994 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش ہوئے جنہیں 2017 میں انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے ڈھائی کروڑ کی بولی لگا کر انہیں راتوں رات کرکٹ کی دنیا میں متعارف کروایا۔

محمد سراج کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے ہی تھا لیکن انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے حیدرآباد اور بنگلور میں اس قدر مقابلہ رہا کہ انہیں اپنی قیمت سے 13 گنا زیادہ قیمت ملی۔

اس سے قبل سراج 2015 میں رانجی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے ہی سیزن میں مخالف بیٹسمینوں پر اپنی دھاک بٹھاچکے تھے۔

محمد سراج کے عالمی کرکٹ میں قدم رکھتے وقت ان کے والد رکشہ چلاتے تھے اور ان کی والدہ اس سے سال بھر پہلے تک دوسرے گھروں میں کام کیا کرتی تھیں۔

سراج سنہ 2014 سے پہلے تک صرف ٹینس گیند سے کرکٹ کھیلتے رہے اور انہیں باضابطہ کرکٹ گيند سے کھیلنا نصیب نہیں ہوا تھا۔

ان کی اچھی کارکردی کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہیں بھارت کی کیپ دی گئی۔

اس دوران جب سارے کھلاڑی قطار میں کھڑے ہوئے اور قومی نغمہ بجایا جانے لگا تو فرط جذبات سے ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے تھے۔

سوشل میڈیا پر سراج کے حوالے سے وطن پرستی اور قوم پرستی کی بحث چل پڑی جو گذشتہ رات بھی کئی ٹوئٹر ہینڈلز پر نظر آئی جس میں کہا گيا کہ بھارت سراج جیسا مسلمان چاہتا ہے۔

محمد سراج نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو اور 2020 میں آسٹریلیا کے ہی خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

Indian cricket team

ASIA CUP 2023

Mohamad Siraj