Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’وہ بہت مشکل وقت تھا‘، منشا پاشا نے طلاق کے بعد کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھادیا

اداکارہ سبق آموز ڈراموں میں اداکاری کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں
شائع 18 ستمبر 2023 04:04pm
تصویر: منشا پاشا/انسٹاگرام
تصویر: منشا پاشا/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ منشا پاشا نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز سے پردہ اٹھالیا، اداکارہ کے مطابق انہوں نے بہت بہادری سے ان مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

حال ہی اداکارہ نے فریحہ الطاف کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پہلی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت مشکل وقت تھا، کیونکہ جب آپ کا یہ رشتہ ٹوٹ رہا ہوتا ہے تو آپ کے سارے گھر والوں کے پاس مشورے ہوتے ہیں‘۔

اداکارہ نے اسی بارے میں مزید کہا کہ’ ہوسکتا ہے کہ وہ مشورے بہتر بھی ہوں، لیکن بہتر ہے کہ آپ اپنے دل کی بات سنیں، کیونکہ اس رشتے میں آپ رہ رہے ہوتے ہیں’۔

مزید پڑھیں:

ہانیہ عامر کی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

فریال گوہر سے طلاق کیوں ہوئی؟ جمال شاہ نے وجہ بتادی

اداکارہ نے ازدواجی زندگی کی تلخ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس تکلیف دہ رشتے میں وہ اپنے آپ کو بھول چکی تھیں کہ وہ پہلے کیسی تھیں، کسی دوسرے رشتے میں بندھنے کے بعد آپ کی ساری چیزیں اپنے شوہر سے اور اس کے کاموں سے وابستہ ہوجاتی ہیں‘۔

منشا پاشا نے پہلی طلاق کے بعد سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر سے 2021 میں دوسری شادی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جبران کی ساتھی دوست تھیں اور بعد میں یہ دوستی محبت کی صورت اختیار کر گئی ۔

منشا پاشا کا شمار انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت اور ذہین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کو سبق آموز ڈراموں میں کام کرنے کا زیادہ شوق ہے۔ انہوں نے ”لال کبوتر“ اور ”زندگی گلزار ہے“ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

چند ماہ قبل ملک میں جاری افراتفری کے دوران لوگوں کو اغوا ہونے کے واقعات سامنے آرہے تھے، منشا پاشا کے شوہر جبران کو بھی ان دنوں اغوا کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بہادری سے ان کے لیے آواز اٹھائی اور سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامہ آرائی اور تمام نظریاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی حمایت کی وجہ سے جبران ناصر کو رہا کر دیا گیا تھا۔

Divorce

lifestyle

podcast

Mansha Pasha