Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لیبیا: ایک ہفتہ سے زائد ملبے میں دبی 2 بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا

تباہ کن سیلاب کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 08:23am
اسکرین گریب/ فائل
اسکرین گریب/ فائل

لیبیا میں سمندری طوفان ’ڈینئیل‘ کے بعد تباہ کن بارشوں سے اموات 11 ہزار300 تک جاپہنچی ہے، متعدد گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں لیکن ایک ہفتے سے ملبے میں دبی دو بچیوں کو زندہ نکال لیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز امدادی ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہردرنہ میں ملبے کے نیچے دبی دو بچیوں کو زندہ بچا لیا ہے، جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے، کیونکہ تباہ کن سیلاب کے باعث شہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیبیا کی ہلال احمر ٹیم نے کہا کہ کل اتوار کو امدادی رضاکاروں کو دو لڑکیاں زندہ ملی ہیں، جو کئی دنوں سے ملبے کے نیچے دبی ہوئی تھیں، جنہیں معجزاتی طور پر بچالیا گیا۔

ان لڑکیوں کو ایسے موقع پر زندہ پایا گیا، جب امدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہونے والوں کو کی تلاش جا رہی تھی، جبکہ ہلال احمر نے لڑکیوں کو ملبے سے نکالنے کی ویڈیو شائع کردی۔ جنہیں فوری طبی امداد دیتے ہوئے کمبل میں لپیٹا گیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے سے لوگوں کی لاشیں ملنے کی امید ہے، امدادی ٹیموں نے لاشوں کے سڑ جانے ہر متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

Libya

floods