Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پلانٹن چپس: ایک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ

خواتین گھر میں پلانٹین چپس با آسانی تیار کرسکتی ہیں
شائع 18 ستمبر 2023 03:07pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پلانٹین کیلے کی وہ قسم ہے جس میں عام کیلے کے مقابلے میں پکنے سے قبل زیادہ نشاستہ ہوتا ہے، انہیں عموماً کچا ہی پکایا، ابالا یا فرائی کیا جاتا ہے۔

اس کا پکا ہوا پھل قدرے میٹھا ہوتا ہے جو عام طور پر کوکونٹ جوس یا چینی کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

اسے بعد میں استعمال کرنے کیلئے سوکھا کربھی استعمال کیا جاتا ہے اور پیس کر آٹا بھی بنایا جاسکتا ہے۔

پلانٹین کے چپس ایک لذیذ اور کرکرا ناشتہ ہے جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ چاہے آپ لذیذ کھانے سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں ہوں یا اسے سائیڈ ڈش کے طور پر بنانا چاہتے ہوں۔

گھر میں پلانٹین کے چپس بنانا قدرے آسان ہے۔ اس کی 28 گرام سرونگ میں 140 کیلوریز، 7 گرام چربی ، 1 گرام پروٹین اور 17 گرام کاربو ہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل

بادیان کے چھوٹے سے پھول کے بڑے فوائد

کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے

مزیدار اور کرکرے پلانٹین چپس بنانے یلئے آپ کو یہ اجزاء درکار ہوں گے۔

  • پلانٹین (کیلے)
  • کوکنگ آئل (ویجیٹبل یا کنولا آئل)
  • نمک (حسب ذائقہ)

اس کے علاوہ اپنے ذائقے کے حساب سے آپ اس میں پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ شامل کرسکتے ہیں۔

ترکیب

سب سے پہلے تمام کیلے چھیل کر اس کے برابر سائز کے باریک سلائس کر لیں۔

پھر ایک گہرے پین میں ہلکی آنچ پر تیل ڈال کر گرم کریں۔

تمام پلانٹین کے سلائس کو پین میں ڈالتے جائیں اور اس بات کا دھیان رکھیں کے وہ ایک دوسرے سے چپکیں نہیں۔

گولڈن براؤن ہونے پر ایک علیحدہ ڈش میں نکالیں اوران پر پسی لال مرچ ، کالی مرچ اور گارلک پاؤڈر چھڑک کے پیش کریں۔

Women

recipe

Plantain

Chips