Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کی پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

حکومت نے تحریری جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی
شائع 18 ستمبر 2023 01:53pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ میں ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے، سماعت شروع ہونے سے قبل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

وفاقی حکومت نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کی جائے۔

وفاقی حکومت نے تحریری جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل191 کے نیچے قانون سازی کرسکتی ہے، آئین کا آرٹیکل 191 پارلیمنٹ کو قانون بنانے سے نہیں روکتا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ ایکٹ کیس کی سماعت کرتے ہوئے
سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ ایکٹ کیس کی سماعت کرتے ہوئے

وفاقی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ ایکٹ کے تحت کوئی اختیار سپریم کورٹ کا واپس نہیں کیا گیا، میرٹ پر بھی پارلیمنٹ قانون کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہیں۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)