Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس عائشہ ملک نے فل کورٹ کی مخالفت کردی

فل کورٹ اگر کیس سنے گی تو ایکٹ کے سیکشن 5 کا کیا ہوگا، سماعت کے دوران سوال
شائع 18 ستمبر 2023 01:35pm

جسٹس عائشہ ملک نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں فل کورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کورٹ اگر یہ کیس سنے گی تو ایکٹ کی سیکشن5کا کیا ہوگا؟، کیا سیکشن 5 میں جو اپیل کاحق دیا گیا ہے اس پرعمل نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت جاری ہے، اور کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جارہی ہے۔

کیس کی سماعت کرنے والے 15 ججز کے بینچ میں شامل جسٹس عائشہ ملک نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق 184/3 میں اپیل کا حق دیا گیا ہے، فل کورٹ اگر قانون درست قرار دے تو اپیل کون سنے گا۔

جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ فل کورٹ اگر یہ کیس سنے گی تو ایکٹ کی سیکشن 5 کا کیا ہو گا، کیا سیکشن 5 میں جو اپیل کاحق دیا گیا ہے اس پرعمل نہیں کیا جائے گا۔

دوران سماعت دوبارہ جسٹس عائشہ ملک نے اعتراض اٹھایا کہ یہ ایکٹ رہتا ہے تو کیس کے خلاف اپیل کون سا بینچ سنےگا، کیا فل کورٹ کے فیصلے کا اطلاق 5 رکنی بینچ پر نہیں ہوگا۔

Justice Ayesha Malik

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

SUPREME COURT LIVE STREAM

Chief justice Faez Isa