Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیٹ جی پی ٹی کے مقابل گوگل کا اے آئی سافٹ وئیر محدود رسائی کے ساتھ دستیاب

اے آئی چیٹ سے سافٹ ویئر انجینئرز کو کوڈ لکھنے میں بھی مدد ملے گی
شائع 18 ستمبر 2023 01:11pm
فوٹو — رؤئٹرز
فوٹو — رؤئٹرز

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر دینے کے لئے اپنا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سافٹ ویئر جیمنائی تیار کرلیا ہے جس کا جلد متعارف ہونے کا امکان ہے۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کمپنیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو جیمنائی کے ابتدائی ورژن تک رسائی بھی دے دی ہے، جیمنائی اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 4 ماڈل کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل نے گزشتہ سال مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے اجراء کے بعد رواں سال مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیمنائی اے آئی بڑی زبانوں کے ماڈلز کا ایک مجموعہ ہے جو چیٹ بوٹس سے لے کر متن کا خلصہ تیار کرنے اور اسے پیش کرنے کی طاقت دے گا۔

گوگل کے جیمنائی اے آئی کی بدولت صارفین ای میل ڈرافٹ، گانے کے بول، کہانیاں بھی تیار کرسکیں گے۔

توقع ہے کہ اس سے سافٹ ویئر انجینئرز کو کوڈ لکھنے میں بھی مدد ملے گی جب کہ صارفین جیمنائی سے اپنی مرضی کے مطابق تصاویر بھی کروا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل فی الحال ڈویلپرز کو جیمنائی کے نسبتاً بڑے ورژن تک رسائی دے رہا ہے، تاہم وہ چیٹ جی پی ٹی 4 کے مقابلے کا ورژن تیار نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے نے فوری طور پر جیمنائی اے آئی چیٹ کے ھوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

google

ChatGPT

Chat Bot

Google AI Chatbot

Gemini AI