Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقراء اور کبیر نے کردار تبدیل کرلیے

یاسرحسین نے فالوورزکیلئے اہلیہ اور بیٹے کی دلچسپ ویڈیو شیئرکی
شائع 18 ستمبر 2023 11:46am
تصویر: اقرا وزیز/انسٹاگرام
تصویر: اقرا وزیز/انسٹاگرام

پاکستانی اداکار یاسرحسین نے فالوورزکیلئے اہلیہ اور بیٹے کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے۔

ویڈیو میں اقراء عزیز کو بیٹے کبیر کی ٹوائے کارمیں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ساتھ کھڑا کبیر ہاتھ میں موبائل فون پکڑے مگن انداز میں ماں کو گاڑی اسٹارٹ کرنے کی ہدایت دے رہا ہے۔

اقراء کمال مہارت سے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کررہی ہیں۔

انسٹا پوسٹ کے دلچسپ کیپشن میں یاسرحسین نے لکھا کہ دونوں نے اپنے کردار ایک دوسرے سے تبدیل کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ہانیہ عامر کی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے، فنکار بھی بول اٹھے

فریال گوہر سے طلاق کیوں ہوئی؟ جمال شاہ نے وجہ بتادی

ویڈیو دیکھنے والے فالوررز نے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے یہاں جولائی 2021 میں کبیر کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹے کی پیدائش کے باعث اقراء کافی عرصہ اسکرین سے دوررہیں۔

yasir hussain

lifestyle

iqra faiz

kabeer