Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان، محکمہ موسمیات
شائع 18 ستمبر 2023 11:08am
تصویر: آئی این پی/ فائل
تصویر: آئی این پی/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج سے ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متوقع بارشوں سے پہلے کراچی میں گرمی بڑھ گئی ہے اور بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

مزید کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب اوسطا 86 فیصد تک رہے گا اور شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں، مغربی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔

karachi

karachi weather

Karachi Rain