Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جلدی رکھنے کی استدعا مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب
شائع 18 ستمبر 2023 10:57am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرگمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت جلد رکھنے کی استدعا مسترد کردی، اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرکی جانب سماعت جلدی رکھنے کی استدعا کی گئی، تو چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک پروسیجر کے تحت معاملات چلتے ہیں آپ سینئر کونسل ہیں، عدالتی طریقہ کار کو جانتے ہیں جس کے مطابق آئندہ پیر تک مقرر ہو جائے گی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات نہ کرانے کی کیس کی ساعت ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سےٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے کے کیس کی سماعت کی۔

پروسیکیوٹراور پی ٹی آئی وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ تو پی ٹی آئی وکیل شیرازرانجھا نے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنےکی استدعا کی۔

وکیل شیراز رانجھا نے موقف اپنایا کہ چیرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزایافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکرٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں، ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت فراہم ہے۔ قاسم اور سلیمان چیرمین پی ٹی آئی کے سگے بیٹے ہیں بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے۔

عدالت نے سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سے چیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پررپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

pti

Cypher case