Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

جمعے کے روز ڈالر کا بھاؤ 296 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 01:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروبار کے ابتداء میں انٹر بینک میں ایک روپے 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 295 روپے 82 میں جاری ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 297 روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کا بھاؤ 296 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حوالہ ہنڈی والے کرنسی ڈیلرز کی فہرست تیار، کراچی میں چھاپہ، ایکسچینج کمپنی کا لائسنس بھی معطل

ڈالر سستا ہونے کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا کیا جواز

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 10 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 754 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ ہفتے 45 ہزار 753 پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices