Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ہانیہ عامر کی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ سے بے حد مشابہت رکھنے والی نشا سلطان نے صارفین کو حیرانی میں مبتلا کر دیا
شائع 18 ستمبر 2023 11:09am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ کرہ ارض پر ایک ہی شکل کے 7 انسان ہوتے ہیں۔ گو کہ یہ مفروضہ ہی ہے لیکن اس میں کوئ شک نہیں کہ بہت سے انسان ایک دوسرے سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نام نشاء سلطان کا ہے جو اداکارہ ہانیہ عامر سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نشاء سلطان پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں۔

چہرے کے دلکش خدوخال اور ڈمپل والی مسکراہٹ کی بناء پر نشا سلطان سوشمل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

’نہ کامیڈی آتی ہے نہ شرم‘

شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود مداح ’جوان‘ دیکھنے پہنچ گیا

ایریکا رابن ’مس یونیورس پاکستان‘ بن گئیں ، حکومت نے کسی کو نامزد نہیں کیا، وزیراطلاعات

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ سے اتنی زیادہ مشابہت رکھنے والی نشا سلطان نے حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے اورصارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔

ایک صارف کے مطابق دونوں ہی بہت خوبصورت ہیں۔

جہاں صارفین ان دونوں کی مماثلت سے حیران ہیں تو وہیں کچھ صارفین کے مطابق دونوں میں کچھ مماثلت نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بس ڈمپل ہی ملتے ہیں‘۔

نیشا سلطان نے نیٹ بال کے سفر کا آغاز صرف پانچ سال قبل کیا تھا، وخواتین کی نیٹ بال ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ نشا سلطان ایک ماڈل بھی ہیں جو اکثر اپنے شوٹس کی دلکش تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کی مقبولیت کی وجہ بن رہا ہے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں مشہور ہیں، انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

Hania Aamir

lifestyle

Doppelganger

Nisha Sultan