Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 5 بچوں کی ماں کا مبینہ اغوا، اہم پیشرفت سامنے آگئی

پولیس کو رابطے کی اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، شوہر کا الزام
شائع 18 ستمبر 2023 09:30am

کراچی کے علاقے گلشن سکندر آباد سے پانچ بچوں کی ماں کے مبینہ اغواء ہونے کے معاملے میں آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

مبینہ اغوا ہونے والی شبانہ کا دو ماہ بعد اپنے شوہر سے رابطہ ہوا ہے، شوہر نے کہا کہ پولیس کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ شابانہ کو کسی جنگل میں رکھا ہے اُس کی جان خطرہ میں ہے۔

تفتیشی افسرسہیل کا کہنا ہے کہ جس نمبر سے کال آئی اس کی لوکیشن رحیم یارخان کی ہے۔

شوہر نے کہا کہ پولیس کو رابطے کی اطلاع دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان

karachi

Sindh Police