Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی میں مزید 28 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد
شائع 18 ستمبر 2023 08:57am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جس کے بعد وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 628 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہولی فیملی اپستال میں 5، ڈی ایچ کیو 7، بے نظیر بھٹو اسپتال میں 12، واہ کینٹ جنرل اسپتال 2، اور لرسیداں میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج اور ایک عمارت کو سیل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 9 چالان ٹکٹ جاری کیے گے، مجموعی طور پر 2899 مقدمات درج اور 533 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اب تک مجموعی طور پر879 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

rawalpindi

dengue