Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس

نئی رینکنگ میں پاکستان پہلے ، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود
شائع 18 ستمبر 2023 12:49am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایشیا کپ میں شکستوں کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگئی۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے بھارت کو ہرانے کی وجہ سے پاکستان کے ایک بار پھر نمبر ون رینکنگ میں واپس آنے کی راہ ہموار ہوئی۔

اتوار کو جنوبی افریقا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 122 رنز سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔

سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں فتح کے باوجود بھارت، ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر نہیں آسکا۔

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلی گئی تھی جس سے بھارت کو ٹاپ پر پہنچنے کا نادر موقع میسر آیا تھا۔

بھارت ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش سے ہارنے کی وجہ سے اوپر نہ آسکا۔ حالانکہ آسٹریلیا جنوبی افریقا کیخلاف چوتھا اور پانچواں ون ڈے ہار گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کو 6 رنز سے شکست

فی الحال پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔ آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

icc odi ranking

ICC ODI WORLD CUP 2023