Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ : گراؤنڈ اسٹاف کیلئے ہزاروں ڈالر کا بڑا انعام

گراؤنڈ اسٹاف کے کام سے لگاؤ اور محنت نے ایشیاء کپ کو یادگار بنایا، جے شاہ
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 10:26pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ میں فرائض انجام دینے والے گراؤنڈ اسٹاف کےلیے 50 ہزار ڈالر کا بڑا اعلان کیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کا کہنا ہے کہ کولمبو اور کینڈی میں کیوریٹرز اور گراؤنڈ اسٹاف نے انتھک محنت کی، جس پر وہ انعام کے حقدار ہیں۔

جے شاہ نے کہا کہ گراونڈ اسٹاف کےلیے 50 ہزار ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

اے سی سی کے صدر نے مزید کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کے کام سے لگاؤ اور محنت نے ایشیاء کپ کو یادگار بنایا۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے مقابلوں کےلیے اسٹاف نے پچز اور سرسبز و شاداب گراؤنڈ بنائے جو خوش آئند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے سری لنکا کو بدترین شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں بھارتی بولرز نے سری لنکن ٹیم کو 16ویں اوور میں 50 رنز پر ڈھیر کیا اور پھر باآسانی ہدف پورا کرلیا۔ محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ کی۔

Indian cricket team

asian cricket council

ASIA CUP 2023

sri lanka cricket team