ایشیا کپ فائنل: بھارتی ٹیم کا مسلمان کھلاڑی جس نے اکیلے لنکا ڈھا دی
بھارت نے شاندار کھیل پیش کرکے ایشیا کپ اپنے نام کرلیا، فائنل میں بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد سراج نے اکیلے ہی لنکا ڈھا دی۔
بھارٹی ٹیم کے پیس اٹیکر محمد سراج نے فائنل میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
محمد شامی نے 7 اوورز میں 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، ایک اوور میڈن کرایا اور 34 ڈاٹ بولز کروائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے 1932 میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ لیکن 91 سال کی تاریخ میں اب تک ہندوستانی کرکٹ میں ایسا کوئی گیند باز نہیں دیکھا گیا جس نے ایک اوور میں 4 وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو تباہ کردیا ہو۔
ایشیا کپ کا فائنل بھارت نے 10 وکٹوں سے جیتا۔
محمد سراج کی بدولت بھارتی ٹیم نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تباہ کرکے 50 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر با آسانی بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 51 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔
Comments are closed on this story.