Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کا مطالبہ کس کے کہنے پر کیا تھا؟

یہ لائن شوٹ کرتے وقت رائٹر کو ڈر کیوں لگ رہا تھا؟
شائع 17 ستمبر 2023 08:43pm

شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کے ڈائیلاگز لکھنے والے سمیت اروڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں مداحوں کی پسندیدہ ’عالیہ بھٹ‘ والی لائن شاہ رخ کا آئیڈیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران سمیت سے ”عالیہ بھٹ“ والی لائن کے بارے میں پوچھا گیا، جو فلم کے ابتدائی حصے میں ٹرین ڈکیتی کے دوران شاہ رخ خان نے کہی تھی۔

فلم میں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے دوران فون پر پوچھے جانے پر کہ ان کے مطالبات کیا ہیں، شاہ رخ خان کہتے ہیں، ’چاہیے تو عالیہ بھٹ‘۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی ہٹ فلم ’جوان‘ بھی چوری کی نکلی؟

سمیت نے کہا کہ، ’سچ کہوں تو عالیہ بھٹ والی لائن کے بارے میں تھوڑا سا خوف زدہ تھا ، لیکن شاہ رخ خان صاحب نے زور دیا کہ نہیں، یہ اچھا ہے، اسے رکھو‘۔

سمیت کا کہنا تھا کہ ان کے اصرار پر ہی ہم نے عالیہ بھٹ والی لائن شوٹ کی اور مجھے خوشی ہے کہ سب نے اسے پسند کیا۔ میں نے لوگوں کو اس لائن پر ہنستے ہوئے دیکھا ہے، میں مختلف تھیٹرز میں گیا ہوں، میں نے لوگوں کو قہقہے لگاتے دیکھا ہے۔’

Shahrukh Khan

Alia Bhatt

jawan

J\awan Dialogues