ایک روزہ میچز کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل
بھارت نے سری لنکا کو بدترین شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کیا۔ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک روزہ میچز کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل تھا۔
فائنل میچ میں بھارتی بولرز نے سری لنکن ٹیم کو 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 50 رنز پر ڈھیر کیا اور پھر باآسانی ہدف پورا کرلیا۔ محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ کی۔
آئی لینڈرز کا 51 رنز کا ہدف ٹیم بھارت نے با آسانی حاصل کرلیا۔ ایشان کشن اور شبمن گل نے بھارت کی طرف سے اننگ کا آغاز کیا اور ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔
بھارتی اوپنر ایشان کشن 23 اور شبمن گل 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ایشیا کپ 2023ء کا فائنل ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل میچ بن گیا جو صرف 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ختم ہوا۔
ایشیا کپ کا یہ فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین میچ بھی ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ 2001 میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا میچ صرف 120 بولز میں ہی مکمل ہوگیا تھا۔
امریکا اور نیپال کے مابین 2020 میں کھیلا گیا میچ صرف 17 اعشاریہ 2 اوورز میں مکمل ہوا تھا۔
2021 کا چیمپئن ٹرافی کا فائنل 40 اوورز کا ہوا تھا، یہ میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا، میچ بارش کے باعث میچ 20، 20 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے درمیان 2019ء میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل 46 اعشاریہ 5 اوورز میں مکمل ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 2000 میں شارجہ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم، سری لنکا کے خلاف 54 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔
ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے 37 گیندوں پر ہدف حاصل کرکے تیز ترین فائنل جیتا ہے۔
Comments are closed on this story.