Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل، جے آئی ٹی نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی

جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 03:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) کے دوران نقل کیلئے خفیہ بلوٹوتھ ڈیوائسز کے استعمال کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی ہے۔

تاہم جے آئی ٹی نے ان کا نام جاری نہیں کیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ملازم تھا جسے غیر قانونی سرگرمیوں پر نکالا گیا تھا۔ تاہم ملزم کا نام فی الحال سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک چلانے والے کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں خدمات سرانجام دینے کے باعث ملزم ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کو جانتا ہے اور ٹیسٹ ہائی جیک کرنے کا ماہر ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے چین سے ٹاپ نوچ بلوٹوتھ ڈیوائسز منگوائی تھیں۔ وہ اکیڈمیوں میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو دھوکہ دہی کا لالچ دیتے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے میں مدد کے لیے امیدواروں سے لاکھوں روپے وصول کیے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ساتھ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی کے چئیرمین آئی جی اسپیشل برانچ ہیں، کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ انٹیلی جنس بیورو اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جے آئی ٹی کو ایم ڈی کیٹ میں نقل کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ کمیٹی سات روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج روک دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران بلیو ٹوتھ کے ذریعے نکل کرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء و طالبات کو حراست میں لیا تھا یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران بلیو ٹوتھ کے ذریعے نکل کرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء و طالبات کو حراست میں لیا تھا۔