Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سوئیٹ انتقام‘ - چیف جسٹس فائز عیسی نے اہلیہ کو برابر میں کھڑا کرکے حلف لیا

سرینا عیسیٰ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی انکوائریز میں پیش ہونا پڑا تھا
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 07:45am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اتوار کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کے آغاز سے پہلے جسٹس قاضی فائز نے اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بُلایا اور اپنے ساتھ کھڑا کرلیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا تو اس دوران سرینا عیسیٰ حلف برداری مکمل ہونے تک ان کے ساتھ موجود رہیں۔

خیال رہے کہ حلف لینے والے صدر عارف علوی نے ہی چار سال قبل آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھیجا تھا، اور سرینا عیسیٰ کو بھی اس سلسلے میں انکوائریز میں پیش ہونا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کے خیال میں یہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے بہت واضح پیغام تھا، ان لوگوں کے لیے جو انھیں راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔

صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ ایک خاتون کو صرف اس لیے سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا کہ اس کا شوہر ایک جج تھا۔

ان کے مطابق ’سرینا عیسی کا حلف برداری کے دوران سٹیج پر موجود ہونا تاریخ کا ایک شارٹ اور سویٹ انتقام تھا۔۔۔ جنھوں نے جسٹس عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا اور ناکام ہوئے۔

سینیٹر شیری رحمان سمیت کئی لوگوں نے اسے خواتین کی برابری کے حوالے سے اہم پیغام قرار دیا۔

Justice Qazi Faez Isa

New Chief Justice of Pakistan