Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنیف عباسی نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، حنیف عباسی
شائع 17 ستمبر 2023 06:16pm
اسکرین گریب: آج نیوز
اسکرین گریب: آج نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

گزشتہ روز حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی والے ایک ہی بات کرتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو زندہ نہیں وہ مرچکے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

Hanif Abbasi