Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرنیٹ کا نشہ چھڑانے کا 12 نکاتی پروگرام کیا ہے

اگر آپ ٹیکنالوجی یا موبوئل فون کے بہت زیادہ استعمال سے تنگ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خود کو بدلنا چاہیے تو آپ کو ان 12 نکات پر عمل کرنا چاہیے۔
شائع 17 ستمبر 2023 05:57pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے عادی افراد کی عادت چھڑانے کیلئے شراب نوشی اور نشے کے عادی افراد کے علاج پر مبنی ایک 12 نکاتی پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے جو انٹرنیٹ کے بہت استعمال سے نمٹنے کے لیے ٹولز اور مدد فراہم کرتا ہے۔

اس پروگرام کا آغاز 2017 میں ہوا تھا اور اب اس کے دنیا بھر میں ہزاروں اراکین ہیں، جو سات مختلف زبانوں میں 100 سے زیادہ آن لائن یا روبرو ملتے ہیں۔

نشے کے عادی افراد کیلئے تیار کئے گئے پروگرام ”Alcoholics Anonymous“ کی بنیاد 1935 میں رکھی گئی تھی، اور اب اس کے 12 امدادی نکات کو دیگر لتیں جیسے کہ ضرورت سے زیادہ کھانا، زیادہ خرچ کرنا اور جوا کھیلنا، زیادہ فون اور ٹیکنالوجی کا استعمال وغیرہ کو چھڑانے کیلئے تبدیل کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت شرکاء میٹنگز میں اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں اور صحت مند حدود طے کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کی لت ظاہر کرنے والی 16علامات

ان مشکلات میں آن لائن شاپنگ سے لے کر زبردستی سوشل میڈیا سکرولنگ اور ویڈیو گیم کی لت سے لے کر ٹیلی ویژن شوز تک شامل ہیں۔

ان سے چھٹکارا پانے کیلئے 12 نکاتی پروگرام تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ حد تک متاثرین کی مدد کرسکتا ہے۔

12 نکاتی پروگرام کیا ہے؟

اگر آپ ٹیکنالوجی یا موبوئل فون کے بہت زیادہ استعمال سے تنگ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خود کو بدلنا چاہیے تو آپ کو ان 12 نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

  • سب سے پہلے اعتراف کرنا کہ ہم انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے بے اختیار تھے اور ہماری زندگی بے قابو ہو چکی تھی۔
  • یقین رکھنا کہ ہم اب بھی راہ راست پر آسکتے ہیں۔
  • اپنی مرضی اور اپنی زندگیوں کو اپنے بہترین فیصلوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرنا۔
  • اپنی ذات کو تلاش کرنا اور بے خوف ہونا۔
  • اپنے نفس کے سامنے خود کو پرکھنا اور کسی دوسرے انسان کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا۔

  • مکمل طور پر تیار ہونا کہ ہم ان تمام نقائص کو دور کرسکتے ہیں۔
  • خود کی خامیوں کو دور کرنا۔
  • ان تمام لوگوں کی فہرست بنانا جن کو ہم نے نقصان پہنچایا، اور ان سب کی اصلاح کے لیے تیار ہونا۔
  • جہاں بھی ممکن ہو ان لوگوں کی براہ راست اصلاح کرنا جن کو ہم نے نقصان پہنچایا، سوائے اس کے کہ جب ایسا کرنے سے ان کو یا دوسروں کو نقصان پہنچے۔
  • اپنی ذات کو پرکھنا جاری رکھنا، اور جب ہم غلط ہوں تو اسے فوری طور پر تسلیم کرنا۔

  • اپنے شعوری رابطے کو بہتر بنانے کے لیے عبادت اور مراقبہ جیسی مشقوں کے ذریعے کوشش کرنا۔
  • ان اقدامات کے نتیجے میں ایک روحانی بیداری کے بعد اس پیغام کو انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے عادی افراد تک پہنچانے اور اپنے تمام معاملات میں ان اصولوں پر عمل کرنے کی کوشش کرنا۔

Mobile Phone Addiction

Internet addiction

Internet and Technology Addicts Anonymous