Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار، 3ارب54کروڑمالیت کی کرنسی برآمد

ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کی گئیں، ترجمان ایف آئی اے
شائع 17 ستمبر 2023 02:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایف آئی اے نے اب تک ملک بھر سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار اور 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ڈیلرز کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حوالہ ہنڈی والے کرنسی ڈیلرز کی فہرست تیار، کراچی میں چھاپہ، ایکسچینج کمپنی کا لائسنس بھی معطل

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کی گئی ہیں، اور ملزمان کے زیراستعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا ہے، جب کہ ملزمان سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

money laundring case

ILLEGAL FOREX OPERATORS

ٰٖٖٖFIA